ڈیوڈ ہیل کی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے تقرری کی توثیق ۵ ِاگست ۲۰۱۵ء کو کی گئی۔
پاکستان میں امریکی سفیر کے منصب پر فائز ہونے سے قبل انہوں نے لبنان (۱۵۔۲۰۱۳ء) میں سفیر اورخصوصی مندوب برائے مشرق وسطیٰ امن (۱۳-۲۰۱۱ء) نائب مندوب (۱۱-۲۰۰۹ء) اوراردن میں امریکی سفیر (۸-۲۰۰۵ء) کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ ان ملکوں میں ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل انہوں نے اردن اور لبنان کے متعدددورے کئے اور تیونس، بحرین ،سعودی عرب اور اقوام متحدہ میں امریکی مشن میں خدمات انجام دیں۔
واشنگٹن میں وہ اسرائیل، مصر اور لیونٹ (مشرقی بحیرہ روم ) کے لئے وزیر خارجہ کے نائب معاون سیکریٹری (۹۔۲۰۰۸ء) اور اسرائیل۔ فلسطین امور کے ڈائریکٹر (۳۔۲۰۰۱ء) کے عہدوں پر فائز رہے۔ وہ کئی اہم انتظامی عہدوں پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جن میں وزیر خارجہ میڈلین البرائیٹ کے معاون ایگزیکٹو کا منصب بھی شامل ہے۔
ڈیوڈ ہیل ۱۹۸۴ء سے ایک کیریئر فارن سروس آفیسر ہیں اورکیریئر۔منسٹر کی رینک کے حامل ہیں۔ ۲۰۱۳ء میں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے انہیں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا۔ ڈیوڈ ہیل کو جولائی ۲۰۱۲ء میں اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں صدارتی رینک کا ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں مختلف برسوں میں نمایاں اور اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں کئی محکمانہ اعزازات سے نوازا گیا۔
سفیر ڈیوڈ ہیل عربی زبان بولتے ہیں اور جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے اسکول آف فارن سروس کے گریجویٹ ہیں۔ ان کا آبائی تعلق نیوجرسی سے ہے۔
No comments:
Post a Comment